دنیا
Time 25 مئی ، 2020

متنازع سرحدی علاقے میں داخل ہونے پرچینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی

بھارت نے چین کیخلاف بھی محازآرائی ترک نہ کی تاہم چین کی جانب سے کرارا جواب ملتے ہی مذاکرات کی کوشش کرنے لگا۔

متنازع سرحدی علاقے میں داخل ہونے پرچینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی اور مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں حقیقی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارت نے متنازع علاقے کا اسٹیٹس یکطرفہ طورپر تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

خیال رہے کہ اس متنازع علاقے پر دونوں ملکوں کے درمیان 1962 میں ایک جنگ بھی ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :