26 مئی ، 2020
موسیقی کی دنیا میں اپنی آواز کے بل پر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار اعجاز قیصر انتقال کرگئے۔
68 سالہ اعجاز قیصر، دل ،گردوں اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا تھے، انہوں نے اپنی مدھر آواز سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے ساتھ محبت رکھنے والوں کے درمیان اپنی منفرد شناخت بنائی۔
اعجاز قیصر بیماری کے باعث ایک عرصے سے گمنامی اختیار کر چکے تھے، ان کے دل کی شریانیں بند اور گردوں کی بیماری کے باعث وہ بہت کمزور بھی ہو چکے تھے۔
گزشتہ رات انہیں طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
اعجاز قیصر کے بیٹے ممتاز قیصر کے مطابق انہیں آج مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔