ملک میں کورونا سے مزید25 ہلاکتیں، 1381 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 1221 اور نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 58 ہزار 997 تک پہنچ گئی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 25 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1221 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 58 ہزار 997 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 416 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 374 اور پنجاب میں 362 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 41، اسلام آباد 17، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 490,908
صحتیاب مریض: 
18,314 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورتحال

منگل کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 1381 کیسز اور 25 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سے پنجاب میں 464کیسز اور 10 ہلاکتیں، خیبرپختونخوا سے 8 ہلاکتیں اور 179 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ سے 573 کیسز 5 ہلاکتیں، اسلام آباد 87 کیسز  اور ایک ہلاکت اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت اور 8 کیسز جبکہ بلوچستان سے 68 اور آزاد کشمیر سے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ

سندھ میں منگل کو کورونا کے مزید 573 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ کے مطابق 24گھنٹوں میں 2327 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 573 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ مزید 5 اموات بھی ہوئیں۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 23507 اور اموات 374 ہوگئی ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے منگل کو کورونا کے مزید 464 کیسز رپورٹ ہوئے اور 10 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21,118 اور اموات 362 ہوگئی ہیں۔

گذشتہ روز پنجاب سے  کورونا کے 577 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور 15 ہلاکتیں بھی سامنے آئی تھیں۔

صوبے میں اب تک کورونا سے 6,185 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے  منگل کو کورونا وائرس کے مزید 87کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1728 جب کہ اموات 17 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے منگل کو کورنا کے مزید 2 کیسز ہلاکت سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 211 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 99 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں منگل کو مزید 68 افراد  میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 3536 ہوگئی۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اموات کی کُل تعداد 41 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1156ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں منگل کو  مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 416 تک جا پہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سوات میں 4، پشاور میں 2، مالا کنڈ اور باجوڑ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 179 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8259 ہوگئی ہے۔

اب تک 2578 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مہلک وائرس سے ایک اور شہری انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 638 تک جاپہنچی ہے۔

گلگت میں اب تک 457 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال