Can't connect right now! retry

پاکستان
27 مئی ، 2020

اسلام آباد میں فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی شہید

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر مامور ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو شہید کر دیا گیا۔

ترنول کے علاقے میں رات گئے فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت محمد سجاد اور اے ایس آئی کی شناخت محسن ظفر کے نام سے ہوئی۔

بعدازاں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان، سینئر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر آفیسر و جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنا خون بہانے کو ہر دم تیار ہے، ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM