دنیا
Time 27 مئی ، 2020

ٹوئٹر نے امریکی صدر کو جھوٹا تسلیم کر لیا

سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا تسلیم کر لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بہت زیادہ متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر اپنے ٹوئٹر بیانات کے ذریعے اپنے ناقدین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن اب ٹوئٹر نے بھی امریکی صدر کو نشانے پر لے لیا ہے۔ 

ٹوئٹر  نے  ڈاک کے ذریعے بیلٹس سے متعلق امریکی صدر کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے حقائق دیکھو پھر ٹرمپ کی بات مانو۔

جھوٹا کہنے پر ڈونلڈ ٹرمپ بھی آگ بگولا ہو گئے اور ٹوئٹر پر امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ٹوئٹر آزادی اظہار کو روک رہا ہے لیکن وہ بحثیتی صدر ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں :