دنیا
Time 27 مئی ، 2020

بھارت کی مودی حکومت کورونا وبا کی صورتحال قابو کرنے میں بری طرح ناکام: امریکی اخبار

مودی کے اپنےگھرگجرات کی حالت بھی بری طرح مخدوش ہے جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے اسپتالوں میں جگہ نہیں رہی: امریکی اخبار۔ فوٹو: فائل

بھارت میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کی مودی حکومت کورونا وبا کی صورتحال قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق بھارت میں سخت ترین لاک ڈاؤن کے باوجودکورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھے ہیں۔

امریکی اخبار نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان اور بنگلادیش میں کورونا کیسز  میں اتنا اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

بھارتی حکومت کے حوالے سے امریکی اخبار  کا کہنا ہے کہ کورونا پھیلاؤ سے بچاؤ کے دیگر عوامل کو بھی بھارتی حکومت نے نظرانداز کیا جب کہ بھارت کا تجارتی مرکز ممبئی وبا سے بری طرح متاثر ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق بھارتی حکومتی مشینری صحت کی سہولیات دینے میں ناکام رہی، مودی کے اپنےگھر گجرات کی حالت بھی بری طرح مخدوش ہے جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے اسپتالوں میں جگہ ہی نہیں ہے۔

اخبار کے مطابق بھارت کی اپنی عدالت نے بھی مودی کی لاک ڈاؤن پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مودی کی کورونا پالیسی نے غریبوں کاجینا محال کر دیا ہے اور لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دیا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال

بھارت میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  ایک لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے 4 ہزار 300 سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :