’ہندوتواکےخمیرسےجنم لینے والی مودی سرکار کی پالیساں ہمسایوں کیلئےمسلسل خطرہ ہیں‘

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ہندوتواکےخمیرسےجنم لینے والی مودی سرکارکی توسیع پسندانہ پالیسیاں بھارت کے ہمسایوں کے لیے مسلسل خطرہ ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جمانے کے لیے جو کچھ کر رہا ہے وہ چوتھے جینیواکنونشن کے تحت ایک جنگی جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریت کے متنازع بھارتی قانون سے پاکستان کو جعلی کارروائی کا خطرہ ہے جب کہ بھارت کے نیپال ا اور چین کے ساتھ سرحدی تنازع صورتحال کی سنگینی کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر پر دعویٰ کے بعد یہ سب! میں ہمیشہ سےکہتا آیا ہوں کہ سفاک مودی سرکار بھارتی اقلیتوں جنہیں اس نے کمتر شہریوں کا درجہ دے رکھا ہے،کے لیے ہی خطرناک نہیں بلکہ علاقائی امن کو بھی اس سے نہایت خطرہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نازیوں کی لیبینز ورم (لیونگ سپیس) کی طرح ہندوتوا کے خمیر سے جنم لینے والی مودی سرکار کی توسیع پسندانہ پالیسیاں بھارت کے ہمسایوں کیلئےمسلسل خطرہ ہیں۔

مزید خبریں :