سابق لیگی ایم پی اے کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج

راجن پور میں سابق ایم پی اےعاطف مزاری کےقتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا۔

مدعی ریحان مزاری کا کہنا ہے کہ ملزم بھائی عبدالباسط مزاری کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، اس سے اچانک گولی چل گئی۔

مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے عاطف مزاری کے قتل کا مقدمہ تھانا عمرکوٹ میں درج کیا گیا ہے۔

سابق ایم پی اے عاطف مزاری کی نماز جنازہ عصر میں روجھان میں ادا کی جائے گی۔

پولیس حکام کہنا ہے کہ عاطف مزاری کے بیٹے سے اچانگ گولی چل گئی تھی، عاطف مزاری کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن دوران علاج وہ دم توڑ گئےتھے۔

خیال رہے کہ عاطف مزاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 279 روجھان سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :