دنیا
Time 28 مئی ، 2020

برطانیہ میں پہلی بار باحجاب خاتون جج کے منصب پر فائز

برطانیہ میں پہلی بار باحجاب خاتون جج کے منصب پرفائز ہوگئیں۔

لیڈز سے تعلق رکھنے والی 40 برس کی رافعہ ارشد برطانیہ کی تاریخ کی پہلی باجحاب خاتون جج ہیں جنہیں مڈلینڈ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج مقرر کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں رافعہ ارشد نے بتایا کہ گیارہ سال کی عمر میں جج بننے کا خواب دیکھا تھا، لاء کالج کے انٹرویو کے وقت اہل خانہ نے حجاب اتارنے کو بھی کہا تھا لیکن انہوں نے انکارکر دیا تھا۔

رافیہ ارشد نے امید ظاہر کی کہ اب اس شعبے میں بھی مزید باحجاب خواتین کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

رافعہ تین بچوں کی ماں اور 17 برس سے قانون کی پریکٹس کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :