ملک بھر میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج رات سے اگلے 6 روز تک چاروں صوبوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، میانوالی میں بادل برسیں گے جب کہ کئی شہروں میں آندھی بھی آئے گی۔

محکمہ موسمیات نے ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یارخان اوربہاولپور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں اور بلوچستان میں بھی بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شب سے منگل تک ملک میں موسم ابر آلود رہے گا،گرج چمک ہوگی، بارش برسے گی اور تیزہوائیں بھی چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بادل برسیں گےجب کہ گلگت بلتستان میں بھی بارشیں ہوں گی۔

مزید خبریں :