کورونا کے مریض نے علاج کرنے والی ڈاکٹر سے منگنی کر لی

کورونا علاج کے دوران ڈاکٹر اور مریض نے محبت میں مبتلا ہوکر منگنی کرلی—فوٹو فیس بک

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے اسپتال میں معمر اطالوی جوڑے کی گولڈن جوبلی منانے کے چرچے تھے اور اب ایک ڈاکٹر اور کورونا کے مریض کی منگنی نے  سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروا لی ہے۔

مصر میں ڈاکٹر مصباح دارلا شفاء اسپتال کے کورونا وائرس کے وارڈ میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتی ہیں جہاں وہ مریضوں کا علاج کرنے کے علاوہ ہر ایک سے حسن اخلاق سے بھی پیش آتی ہیں۔

کورونا وارڈ میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ان کی ملاقات محمد فاہمے سے ہوئی جو کورونا وائرس کے مریض تھے۔

ڈاکٹر مصباح نے دو ماہ تک محمد فاہمے کا علاج کیا اور ان کا بہت خیال رکھا۔

دو ماہ کے مسلسل علاج کے دوران ڈاکٹر مصباح اور محمد فاہمے   ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔

بعدازاں جیسے ہی محمد فاہمے صحت یاب ہوئے انہوں نے ڈاکٹر مصباح سے منگنی کرلی۔ دونوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :