30 مئی ، 2020
گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں کو 15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں گلگت بلتستان حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق پرائیوٹ اسکولوں پر بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے گزشتہ 2 ماہ سے بند ہیں اور اسی وجہ سے امتحانات بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طلبہ کے گزشتہ نتیجے کو دیکھتے ہوئے انہیں اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔