Time 30 مئی ، 2020
کھیل

کووڈ 19 کے باعث متبادل کھلاڑیوں کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

آئی سی سی نے میچ کے دوران اب تک صرف کنکشن متبادل کھلاڑی کی اجازت دے رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میچ کے دوران کورونا کی علامات ظاہر کرنے والے کھلاڑی کا متبادل ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔

موجودہ صورتحال میں اب کووڈ 19 متبادل کھلاڑی کی بھی اجازت دینے کی بات کی جا رہی ہے لیکن کووڈ 19 ری پلیسمنٹ پلیئرز کے حوالے سے طریقہ کار تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے قوانین میں تبدیلی کے لیے رابطہ کیا ہے اور انگلش بورڈ قوانین میں تبدیلی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کے لیے پر امید ہے۔

آئی سی سی نے میچ کے دوران اب تک صرف کنکشن متبادل کھلاڑی کی اجازت دے رکھی ہے۔

ڈائریکٹر ای سی بی اسٹیو ایلورتھی کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے آئی سی سی یقینی طور متبادل پہلوؤں کے بارے میں سوچ رہا ہے، تبدیلیوں کے حوالے سے رضا مند ہونے کی ضرورت ہے، یہ سب ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ہے، امید ہے کہ جولائی میں ٹیسٹ سیریز سے قبل فیصلہ ہو جائے گا۔

مزید خبریں :