دنیا
Time 31 مئی ، 2020

کابل میں بم دھماکے سے ٹی وی چینل کا صحافی جاں بحق

فوٹو: بشکریہ الجزیرہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے سے ٹی وی چینل کا صحافی جاں بحق ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے میں ایک منی بس کو نشانہ بنایا گیا جو خورشید ٹی وی چینل کے ملازمین کو لے کر جا رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں نجی ٹی وی چینل کا صحافی اور بس کا ڈرائیور بھی مارا گیا۔  

دوسری جانب افغان حکومت نے قومی مفاہمتی اعلیٰ کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کو طالبان سے مذاکرات کے لیے سربراہ مقرر کیا ہے۔ 

انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ افغان حکومت اور طالبان میں کامیاب جنگ بندی کے نتیجے میں مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکی ہے۔

مزید خبریں :