01 جون ، 2020
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کے حفاظتی دستے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس( ایس ایس پی) لورالائی جواد طارق کے مطابق سرفراز بگٹی ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ آرہے تھے کہ لورالائی میں میختر کے مقام پر حفاظتی دستے میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار 6 لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے جن کی میتیں لورالائی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں.
انہوں نے بتایا کہ سینیٹرسرفراز بگٹی دوسری گاڑی میں سوار تھے جو حادثے میں محفوظ رہے۔