Can't connect right now! retry

بالی وڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان انتقال کرگئے

بالی وڈ کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان ممبئی میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔

واجد خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے کہا کہ واجد کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔

سلیم مرچنٹ نے مزید کہا کہ واجد خان کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے 4 دنوں سے وہ وینٹی لیٹر  پر تھے۔

واضح رہے کہ واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے جب کہ  واجد خان اور  ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور ہے۔

میوزک کمپوزر  واجد خان نے سلمان خان پر فلمائے گئے 2 گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی جب کہ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم 'دبنگ'، 'ایک تھا ٹائیگر' اور 'وانٹڈ' میں بھی کام کیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM