Time 02 جون ، 2020
پاکستان

وزیراعظم نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کورونا کا شکار ہونے پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد کورونا کا شکار ہونے پر نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے  ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے ہنگامی پلان طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) وزیراعظم کو میڈیکل اسٹاف کی حفاظت سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی سامان  کی فراہمی اور ان کو دی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک میں روز بروز کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، اب تک مجموعی تعداد 76 ہزار 398 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1621 ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں بڑی تعداد میں اس کے خلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن فائٹرز  ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :