اموات کی مجموعی تعداد 1729 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 83292 تک پہنچ گئی ہے
03 جون ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 76 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1729 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 83292 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک سندھ میں 555 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز بدھ ملک بھر سے کورونا کے مزید 5002 کیسز اور 76 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں سندھ میں 1824 کیسز اور 29 اموات، پنجاب 1639 کیسز 30 ہلاکتیں،خیبر پختونخوا سے 476 کیسز اور 10 ہلاکتیں، اسلام آباد 295 کیسز 4 ہلاکتیں، بلوچستان 710 کیسز اور 2 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 45 کیسز، آزاد کشمیر سے 13 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
آج پنجاب سے کورونا کے مزید 1639کیسز اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 29489 اور ہلاکتیں 570 ہوگئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7469 ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 295کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3188 ہوگئی ہے جب کہ اموات 34 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 399 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان سے آج کورونا کےمزید 710 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق صوبائی پورٹل پر کی گئی۔
صوبائی پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 5224 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 51 ہوگئی ہیں۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1733ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں بھی آج کورونا کے مزید 13کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 284 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ سے بدھ کو کورونا کے مزید 1824 کیسز اور 29 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کی گئی۔
صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 32910 ہوگئی ہے جب کہ اموات 555 تک جا پہنچی ہیں۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 16022 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ شہر کراچی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک کورونا کے 26281 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 555 میں سے 453 اموات صرف کراچی میں ہوئی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بدھ کو مزید 10 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 500 تک جا پہنچی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 476 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11373 ہوگئی۔
صوبے میں اب تک 3150 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں بدھ کو 45 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 824 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 532 ہے۔