آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 4184 کیسز اور 82 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، متاثرہ مریضوں میں مجموعی تعداد 87 ہزار سے تجاوز کرگئی
04 جون ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 82 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1811 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کرکے 87476 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 521 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 4184 کیسز اور 82 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1615 کیسز اور 37 ہلاکتیں، سندھ 1667 کیسز 20 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 517 کیسز 21 ہلاکتیں، اسلام آباد 356 کیسز 4 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 28 کیسز اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
سندھ سے آج کو کورونا کے مزید 1667 کیسز اور 20 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8390 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1667 نئے مریض سامنے آئے اور 20 اموات بھی ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 34577 اور اموات 575 ہوگئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے مزید 764 مریض صحتیاب ہوگئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 16786 ہوگئی ہے۔
آج پنجاب سے کورونا کے مزید 1615کیسز اور 37 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 31104 اور ہلاکتیں 607 ہوگئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7712ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 356کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3544 ہوگئی ہے جب کہ اموات 38 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 518 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں آج کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 285 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 173 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں جمعرات کو مزید 21 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 521 تک جا پہنچی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 517 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11890 ہوگئی۔
صوبے میں اب تک 3221 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے جمعرات کو کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم بدھ کو کورونا کے مزید 710 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئیں تھیں جس کی تصدیق صوبائی پورٹل پر کی گئی۔
صوبائی پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 5224 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 51 ہوگئی ہیں۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1733ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان میں جمعرات کو 28 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 852 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 541 ہے۔