رولس رائس کی کھلونا کار نے قیمت میں بڑی گاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولس رائس نے اس بار ایک ایسی گاڑی بنائی ہے جو کہ اصل گاڑی سے 8 گنا چھوٹی ہے۔

رولس رائس نے کھلونے کی طرح کار کا ایک چھوٹا سا ماڈل پیش کیا ہے جو کہ دکھنے میں اصل کار سے کم نہیں ہے بس فرق اتنا ہے کہ آپ اس میں سفر نہیں کر سکتے۔

فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے اصل گاڑی سے 8 گنا چھوٹی گاڑی بنائی ہے جس کی قیمت بڑی گاڑیوں سے کم نہیں ہے، رولس رائس کی اس چھوٹے ماڈل والی گاڑی کی قیمت 27 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

اس چھوٹی سی گاڑی کو ہوبہو اصل گاڑی کی طرح بنایا گیا ہے، گاڑی کا یہ چھوٹا ماڈل مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جس کی لمبائی 26 سینٹی میٹر، چوڑائی 10 سینٹی میٹر اور اونچائی 9 سینٹی میٹر ہے۔

اگر آپ رولس رائس کی اصل گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر ہے۔

مزید خبریں :