سندھ میں اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ 40 ہلاکتیں آج رپورٹ کی گئیں، مجموعی ہلاکتیں 1899 اور کیسز 91365 تک پہنچ گئے
05 جون ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1899 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 91365 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک سندھ میں 615 اور پنجاب میں کورونا سے 629 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 541 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 41، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 3889 کیسز اور 88 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 2040 کیسز اور 22 ہلاکتیں، سندھ سے 312 کیسز 40 اموات، خیبر پختونخوا سے 569 کیسز اور 20 ہلاکتیں، بلوچستان 552 کیسز 3 ہلاکتیں، اسلام آباد 402 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آج پنجاب سے کورونا کے مزید 2040 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 33144 اور ہلاکتیں 629 ہوگئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7806 ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد کے مطابق صوبے میں مزید 552 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 5776 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 54 ہوگئی ہیں۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2110 ہوگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 402 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3946 ہوگئی ہے جب کہ اموات 41 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 629 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں آج کورونا کے مزید 14 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 299 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 182 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سندھ سے جعمے کو کورونا کے مزید 312 کیسز اور 40 اموات سامنے آئیں جس کی محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کی گئی۔
یہ سندھ میں اب تک ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 34889 اور اموات 615 ہوگئی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں جمعے کو مزید 569 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ 20 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 541 تک جا پہنچی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 569 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12459 ہوگئی۔
صوبے میں اب تک 3366 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جمعے کو کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم جمعرات کو 28 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 852 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 541 ہے۔