دنیا
Time 06 جون ، 2020

کورونا بحران کے بعد امریکی معشیت بحال ہو گئی: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے بعد امریکا کی معشیت بحال ہوگئی ہے۔

صدرٹرمپ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے پاس دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی معیشت ہے، اسی طاقت نے ہمیں اس خوفناک وبائی بیماری سےگزرنے میں مدد کی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ہر فیصلہ درست کیا، ہم واقعی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

امریکا میں سیاہ فام شہری کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مضبوط معشیت مظاہروں کو ختم کردے گی اور نسلی تناؤ کم ہو گا۔

دوسری جانب امریکا کے لیبر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مئی میں 25 لاکھ نوکریاں دی گئیں اور امریکا میں بےروزگاری کی شرح 13 فیصد پرآ گئی ہے۔

لیبر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مئی کے دوران امریکا میں بےروزگاری کی شرح 20 فیصد تک گرنے کا خدشہ تھا۔

مزید خبریں :