اموات کی مجموعی تعداد 1998 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 98227 تک پہنچ گئی ہے
06 جون ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 99 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1998 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 98227 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک سندھ میں 634 اور پنجاب میں کورونا سے 683 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 561 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 54 ، اسلام آباد 45، گلگت بلتستان میں 13 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 6862 کیسز اور 99 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 3946 کیسز اور 54 ہلاکتیں، سندھ سے 1475 کیسز اور 19 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 542 کیسز اور 20 ہلاکتیں، بلوچستان سے 445 کیسز، اسلام آباد سے 377 کیسز اور 4 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 45 کیسز اور ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے بھی 32 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔
آج پنجاب سے کورونا کے مزید 3946 کیسز اور 54 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی۔
صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37090 اور ہلاکتیں 683 ہوگئی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8109 ہے۔
سندھ میں کورونا کے مزید 19 مریض انتقال کر گئے اور 1475 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19 مریض انتقال کر گئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 634 ہوگئی ہے اور صوبے میں 1475 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس میں سے 990 کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36364 ہو گئی ہے جس میں سے 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 58 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار ہو گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 377 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 4323 ہوگئی ہے جب کہ 45 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 629 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں آج کورونا کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 331 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 182 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
گلگت بلتستان سے بھی آج کورونا کے 45 نئے کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 897 اور اموات 13 ہو چکی ہیں جب کہ 541 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ہفتے کو مزید 542 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ 20 افراد وائرس سے جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 561 تک جا پہنچی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 13001 ہوگئی۔
صوبے میں اب تک 3450 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں ہفتے کوکورونا وائرس کے مزید 445 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6221 ہوگئی جبکہ اب تک صوبے میں 54 افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2175 ہے۔