اموات کی مجموعی تعداد 2171 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 107845 تک پہنچ گئی ہے
08 جون ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 107 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2171 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 107845 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 773 اور سندھ میں 679 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 587 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 58، اسلام آباد 52، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے 4524 کیسز اور 107 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے سندھ میں 1447 کیسز اور 29 اموات، پنجاب سے 1916 کیسز اور 58 اموات، خیبر پختونخوا سے 519 کیسز اور 12 ہلاکتیں، بلوچتسان سے 272 کیسز 4 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 20 کیسز ایک ہلاکت اور اسلام آباد سے 350 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 350 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 5329 جب کہ 52 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 843 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پیر کو سندھ میں کورونا سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 679 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1447 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 39555 تک جا پہنچی ہے
انھوں نے بتایا کہ صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19137 ہو گئی ہے۔
پیر کو پنجاب میں مہلک وائرس کے باعث مزید 58 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 773 ہوگئی۔
پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1916 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 40819 تک جاپہنچی ہے۔
صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8294 ہے۔
پیر کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 12 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 587 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 519 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 14006 ہوگئی ہے۔
صوبے میں اب تک 3579 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
پیر کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 272 کیسز اور 4 اموات کی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 6788 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2360 ہے۔
گلگت بلتستان سے بھی پیر کو مہلک وائرس کے 20 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 952 ہو گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کے ہلاک ہونے کے بعد گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
گلگت میں اب تک 597 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے پیر کو کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم گزشتہ روز کورونا کے مزید 65 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 396 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 195 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔