08 جون ، 2020
پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔
شرجیل میمن نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد خود خود کو گھر تک محدود کر لیا ہے۔
شرجیل میمن کورونا سے متعلق حیدرآباد میں حکومت سندھ کے فوکل پرسن ہیں اور شرجیل میمن دو روز پہلے تک سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک رہے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جب کہ رکن اسمبلی سید عبدالرشید اور ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی منگلا شرما اور رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے جب کہ 2050 سے زائد افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔