اموات کی مجموعی تعداد 2216 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 110851 تک پہنچ گئی ہے
09 جون ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 45 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2216 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 110851 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 773 اور سندھ میں 696افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 610 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 62، اسلام آباد 52، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 3006 کیسز اور 45 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1748 کیسز اور 17 ہلاکتیں، بلوچستان سے 243 کیسز اور 4 اموات، خیبر پختونخوا سے 521 کیسز اور 23 ہلاکتیں، اسلام آباد 456 کیسز، آزاد کشمیر سے 16 کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ گلگت بلتستان سے 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ سے آج کورونا کے مزید 1748 کیسز اور 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6995 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1748 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 17 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41303 اور اموات 696 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں 1748 کیسز میں سے کراچی میں 1184 نئے کیسز آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کےمطابق آج مزید 759 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 19896 ہوگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 456 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 5785 ہوگئی ہے جب کہ 52 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 843 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے پیر کو کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم آج بروز منگل سرکاری پورٹل پر آزاد کشمیر میں مزید 16 کیسز اور ایک ہلاکت بتائی گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 412 اور اموات 9 ہوگئی ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 209 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
منگل کو رات 12 بکے تک پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے البتہ پیر کو پنجاب میں مہلک وائرس کے باعث مزید 58 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 773 ہوگئی۔
پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 40819 تک جاپہنچی ہے۔
صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8294 ہے۔
منگل کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 23 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 610 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 521 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 14527 ہوگئی ہے۔
صوبے میں اب تک 3579 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
منگل کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 243 کیسز اور 4 اموات کی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7031 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2462 ہے۔
گلگت بلتستان سے منگل کو کورونا کے 22 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 974 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہے۔
گلگت میں اب تک 616 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔