ملک میں کورونا سے مزید 101 ہلاکتیں، 6365 نئے کیسز رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 2317 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 117216 تک پہنچ گئی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 101  افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2317 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 117216 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 807 اور سندھ میں 738 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 619  افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 73، اسلام آباد 57، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 754،527
صحتیاب مریض: 
36،308 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز بدھ ملک بھر سے کورونا کے مزید 6365 کیسز اور 101 اموات سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 2487 کیسز اور 42 اموات، پنجاب 2641کیسز 34 اموات، خیبر پختونخوا سے 679 کیسز اور 9 اموات، بلوچستان سے 304 کیسز 11 ہلاکتیں، اسلام آباد 178 کیسز 5 اموات ، گلگت بلتستان سے 44 کیسز اور آزاد کشمیر سے 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

آج سندھ سے کورونا کے مزید 2487 کیسز اور 42 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 9100 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2487 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 42 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43790 اور اموات 738 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں 2487 کیسز میں سے کراچی میں 1755 نئے کیسز آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ  آج مزید 1111 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 21007 ہوگئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 2641 کیسز اور 34 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 43460 اور اموات 807 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8643 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 178 کیسز اور 5 اموات سامنے آئی ہیں  جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 5963 ہوگئی ہے جب کہ 57 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 843 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 32 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 444 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 9 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 217 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

بدھ کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 9 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 619 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 679 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15206 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 3771 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بدھ کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 304 کیسز اور 11 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7335 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2596 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے بدھ کو کورونا کے 44 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1018 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہے۔

 گلگت میں اب تک 633 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال