ملک میں کورونا سے مزید 93 ہلاکتیں، 6289 نئے کیسز رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 2410 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 123505 تک پہنچ گئی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 93 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2410 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 123505 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 841 اور سندھ میں 776 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 632 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 75، اسلام آباد 62، گلگت بلتستان میں 15 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 780,825
صحتیاب مریض: 
38,391 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 6289 کیسز اور 93 اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 2003 کیسز اور 34 اموات، سندھ سے 3038 کیسز اور 38 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 581 کیسز اور 13 ہلاکتیں، بلوچستان سے 338 کیسز اور دو اموات، اسلام آباد 273 کیسز 5 اموات ، گلگت بلتستان سے 12 کیسز اور ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 2003 کیسز اور 34 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 45463 اور اموات 841 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9005 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 273 کیسز اور 5 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 6236 ہوگئی ہے جب کہ 62 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1164 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 44 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 488 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 9 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 219 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے جمعرات کو کورونا کے مزید 3038 کیسز اور 38 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ نے کی۔

سندھ میں کورونا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 46828 ہوگئی ہے جبکہ 776 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 22047 ہے۔

خیبرپختونخوا

جمعرات کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 13 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 632 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 581 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 15787 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 3907 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

جمعرات کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 338 کیسز اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7673 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2673 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے جمعرات کو کورونا کے 12 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1030 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہے۔

 گلگت میں اب تک 673 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال