حکومت کاقومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2020 متعارف کرانے کا فیصلہ

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2020 متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2020 وفاقی بجٹ میں پیش کی جائے گی جس کے تحت پہلےمرحلےمیں 30 فیصد موٹرسائیکل، رکشے، بسیں اور ٹرک بجلی پر چلیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں چھوٹی بڑی کاریں بھی بجلی پر چلیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پہلی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی قومی اقتصادی کونسل نے منظورکرلی ہے جس کی بجٹ اجلاس سے قبل کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی، پالیسی پر عملدرآمد سے 70 فیصد پیٹرول کی بچت ہوگی،۔

وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم کا کہنا ہےکہ 2030 تک 5 تا 10 لاکھ بجلی پر چلنےوالی گاڑیاں شاہراہوں پر ہوں گے، الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کیلئے حکومت کئی طرح کی مراعات دے گی جس کے تحت مینوفیکچرنگ کیلئے سامان ڈیوٹی فری منگوایا جاسکے گا جب کہ مینوفیکچرنگ کیلئے سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔

مزید خبریں :