خواتین نے بھوت بن کر ڈرانے والے نوجوان کی درگت بنادی

سرگودھا میں رات کی تاریکی میں بھوت بن کر ڈرانے والے نوجوان کوخواتین نے خوب پٹائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قصبہ بھابڑہ میں وقاص نامی نوجوان گزشتہ 10 دنوں سے رات کی تاریکی میں لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا اور مختلف قسم کی خوفناک آوازیں نکالتا۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھوت کا روپ دھارنے والے نوجوان کو پکڑ کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص عرف کاشی کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :