ملک میں کورونا سے مزید 86 اموات، 5691 نئے کیسز رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 2496 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 129196 تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا سے مزید 86 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2496 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 129196 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 890 اور سندھ میں 793 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 642 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 80، اسلام آباد 65، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 809,169
صحتیاب مریض: 
40,247 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 5691 کیسز اور 86 اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1919 کیسز اور 49 اموات، سندھ 2428 کیسز 17 اموات، خیبر پختونخوا سے 628 کیسز اور 10 ہلاکتیں، بلوچستان سے 193 کیسز 5 اموات، اسلام آباد 463 کیسز 3 اموات، گلگت بلتستان سے 14 کیسز اور ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 46 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا کے مزید 2428 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 49256 اور اموت 793 ہوگئی ہیں۔

صوبائی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1066 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 23113 ہوگئی  ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1919 کیسز اور 49 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 47382 اور اموات 890 ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9546 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 463 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 6699 ہوگئی ہے جب کہ 65 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1164 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 46 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 534 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 10 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 237افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

جمعے کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 642 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 628 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 16415 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 4072 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

جمعے  کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 193 کیسز اور 5 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 7866 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2722 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے جمعے کو کورونا کے 14 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1044 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہے۔

 گلگت میں اب تک 676 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال