Time 12 جون ، 2020
پاکستان

وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کی ریکارڈ کمی

 2019 میں وزیراعظم آفس و ہاؤس کے لیے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے: شہباز گل— فوٹو:فائل 

وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق بجٹ میں مختص فنڈ میں سے 18 کروڑ کی بچت نے سادگی کی مثال قائم کی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کفایت شعاری میں تمام 34 وفاقی وزارتوں اور 44 ڈویژنز پر بازی لے گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں وزیراعظم آفس و ہاؤس کے لیے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے جب کہ آئندہ مالی سال 21-2020 کے لیے بھی لگ بھگ 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی اخراجات 389 ملین اور عوامی معاملات کے اخراجات 474 ملین روپے رکھے گئے ہیں— فوٹو:اسکرین شاٹ

ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 41 فیصد کمی کی گئی تھی اور رواں مالی سال وزیراعظم آفس و ہاؤس نے اخراجات میں 21 فیصد تک ریکارڈ کمی کرکے کفایت شعاری کی مثال قائم کی ہے۔

مزید خبریں :