ملک میں کورونا سے مزید 100 ہلاکتیں، 6668 نئے کیسز رپورٹ

اموات کی مجموعی تعداد 2596 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 135864 تک پہنچ گئی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 100 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2596 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 135864 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 938 اور سندھ میں 816 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 661 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 83، اسلام آباد 71، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 839،019
صحتیاب مریض: 
50،056 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز ہفتہ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 6668 کیسز اور 100 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 2705 کیسز 48 ہلاکتیں، سندھ سے 2262 کیسز 23 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 1035 کیسز اور 19 اموات، اسلام آباد 464 کیسز 6 ہلاکتیں ، بلوچستان سے 162 کیسز اور 3 ہلاکتیں جبکہ آزاد کشمیر سے 40 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 2705 کیسز اور 48 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 50087اور اموات 938ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17560 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 464 کیسز اور 6 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 7163 ہوگئی ہے جب کہ 71 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 1671 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 40 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 574 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 11 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 242 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے ہفتےکو کورونا کے مزید 2262 کیسز اور 23 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 51518 اور اموت 816 ہوگئی ہیں۔

صوبائی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1247 افراد صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 24387 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا

آج خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث مزید 19 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 661 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1035 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 17450 ہوگئی ہے۔

یہ خیبر پختونخوا میں ایک دن میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

صوبے میں اب تک 4291 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

ہفتے کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 162 کیسز اور 3 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 8028 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2795 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ہفتے کو کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے البتہ جمعے کو کورونا کے 14 نئے کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی تھی جس کے بعد علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1044 ہو گئی ہے جب کہ گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہے۔

 گلگت میں اب تک 676 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال