Time 13 جون ، 2020
پاکستان

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

 جمعرات سے طبیت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں: شاہد آفریدی. فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کورونا سے متاثر ہ افراد کی فہرست میں  شامل ہو گئے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ جمعرات سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت یابی کے لیے سب کی دعاوں کا طلب گار ہوں۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی لاک ڈاون کے آغاز  سے ہی  فلاحی کاموں میں مصروف رہے اور اس دوران انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عوام میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا۔

مزید خبریں :