پاکستان

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں کسٹمز کا چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ اور گٹکا برآمد

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں میٹھی چھالیہ اور گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز نے چھاپہ مار کر تین افراد کو حراست اور بڑی تعداد میں کروڑوں روپے مالیت کا ممنوعہ انڈین سامان بھی برآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے شیر شاہ میں چھالیہ اور گٹکا بنانے والی فیکٹری کے گودام پر کسٹمز حکام نے چھاپہ مار کر ممنوعہ اسمگل شدہ انڈین کچ کے کنٹینر برآمد کر لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور کسٹمز کی جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی بھی برآمد کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان خود کوکسٹمز اہلکار ظاہر کرکے گاڑی میں ممنوعہ سامان اسمگل کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ممنوعہ اسمگل شدہ انڈین گٹکا بنانے کے گودام سے اسمگل شدہ چھالیہ بھی برآمد ہوئی ، برآمد کیے جانے سامان کی مالیت 6 کروڑ روپے ہے۔

مزید خبریں :