کورونا سے بچاؤ کی آگاہی کیلئے میوزیم کے مجسموں کا استعمال

فوٹو بشکریہ انادولو —

کورونا وائرس کا فی الحال تو کوئی علاج  دریافت نہیں ہو سکا ہے لیکن اس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننا، صابن سے ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ  مختلف ممالک میں شہریوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا جارہا ہے تاکہ بچے بڑوں سب کو اس متعلق آگاہی ہو۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے  شہر انطالیہ کے ٹائے میوزیم میں تمام مجسموں کو ماسک پہنا دیا ہے تاکہ  بچوں کو بتایا جا سکے کہ کووڈ 19 سے بچنے کے لیے  ماسک کی اہمیت کتنی ضروری ہے۔

فوٹو بشکریہ انادولو —

ٹائے میوزیم کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ احتیاطی تدابیر کو فراموش کر دیں لہذا یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی اسے سنجیدہ لیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کورونا وہ مہلک وائرس ہے جو بچوں کو بھی نہیں چھوڑتا اس لیے بچوں میں شعور پیدا کرنا انتہائی اہم ہے۔ 

فوٹو بشکریہ انادولو —


مزید خبریں :