Time 17 جون ، 2020
دنیا

ووہان کے بعد چینی دارالحکومت بیجنگ میں نئے سرے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ

ووہان کے بعد اب چین کے  دارالحکومت بیجنگ میں نئے سرے سے مہلک وبا کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کی بڑی ہول سیل مارکیٹ سے 5 روز کے دوران 100 مریض سامنے آنے کے بعد چین نے پورے بیجنگ میں سافٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تمام اسکولز بند کر دیے گئے ہیں جب کہ بیجنگ سے چین کے دوسرے شہروں کو جانے والے ہر شخص کو قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

بیجنگ حکومت کی ڈپٹی سیکریٹری چین بی  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ سے دوبارہ سر اٹھانے والے وائرس سے 5 روز کے دوران 100 سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  ابتدائی طورپر صرف رہائشی کمپاؤنڈز کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے اب پورے شہر میں پھیلا دیا گیا ہے۔

بیجنگ حکومت کی ڈپٹی سیکریٹری چین بی کا کہنا ہےکہ شہر کے تمام اسکول بھی بند کیے جا چکے ہیں جب کہ سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کو بند کرکے اس سے منسلکہ لوگوں کے شہر سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

چین کے دیگر شہروں کی انتطامیہ نے اعلان کیا ہےکہ بیجنگ سے آنے والوں کو قرنطینہ کیا جائےگا۔

مزید خبریں :