Time 18 جون ، 2020
پاکستان

کراچی: این آئی سی وی ڈی میں سی ٹی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکٹر زخمی

کراچی میں  دل کے اسپتال این آئی سی وی ڈی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹر زخمی ہو گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نزیر کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکار کامران مریض بن کر  آیا تھا اور ڈاکٹر فہد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم اہلکار ایک دن قبل بھی آیا تھا اور ڈاکٹر سے نیند کی گولیاں مانگی تھیں، ڈاکٹر کی جانب سے گولیاں نہ دینے پر شور شرابہ کرتا ہوا چلا گیا تھا تاہم ملزم اہلکار اگلے روز دوبارہ اسپتال گیا تو اسے کل والا ڈاکٹر نہ ملا جس پر اس نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر فہد کو  زخمی کر دیا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد این آئی سی وی ڈی کے مرکزی دروازے کو بند کرکے مریضوں کو داخلے سے روک دیا گیا اور دوسرے اسپتال میں جانے کا کہا گیا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔

ملزم اہلکار ڈاکٹر پر قاتلانہ حملے کے بعد سی ٹی ڈی سول لائنز آیا تھا اور شور شرابہ کرنے لگا کہ اس نے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے زخمی کیا ہے جس کی تصدیق صدر پولیس سے کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے صدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :