Geo News
Geo News

Time 20 جون ، 2020
دنیا

دنیا بھر میں کیلے کی فصل پر فنگس سے بڑے پیمانے پر فصل تباہ

دنیا بھر میں کیلے کی فصل کو فنگس جیسی بیماری سے خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بڑے پیمانے پر فصل تباہ ہونے سے دنیا میں کیلے کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا اس وقت شکار ہے ایک خطرناک وبا کا جو کہ ٹراپیکل ریس 4 فنگس کی ایک قسم ہے اور جو 30 برسوں سے دنیا بھر میں کیلوں کی فصل کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ 

لیکن گزشتہ 10 برس میں اس کا پھیلاؤ کئی گنا بڑھ چکا ہے یہ فنگس سب سے پہلے ایشیا میں سامنے آیا جو بعد میں وسطی اور لاطینی امریکا کے علاوہ آسٹریلیا تک پھیل گیا۔

آسٹریلوی سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلیاں کر کے کیلےکی ایسی فصل بنا لی ہے جو اس بیماری سے محفوظ رہ سکتی ہے لیکن اس کا مستقل حل تاحال دریافت نہیں ہو سکا ہے۔