ملک میں کورونا سے مزید 138 اموات، 5945 نئے کیسز بھی سامنے آ گئے

ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 3436 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 174701 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے مزید 138 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3436 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 174701 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1347 اور سندھ میں 1048 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 808 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 100، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 1011106
صحتیاب مریض: 
63504 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)


آج کے کیسز کی صورت حال

ہفتے کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 5945 کیسز اور 138 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 2538 کیسز اور 82 ہلاکتیں اور سندھ سے 35 ہلاکتیں اور 2190 کیسز جب کہ خیبرپختونخوا سے 19 ہلاکتیں اور 654 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر سے 34 کیسز اور2 ہلاکتیں جب کہ  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 338، بلوچستان سے 166 اور گلگت بلتستان میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 2538 کیسز اور 82 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 64216 اور اموت 1347 تک جا پہنچی ہیں۔

پورٹل کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17964 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 35 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1048 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2190 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار 353 تک جاپہنچی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج مزید 1387 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 34112 ہوگئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 338 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 10279 ہو گئی ہے جب کہ اب تک 95 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 2770 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 34 کیسز اور دو اموات سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 803 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 17 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 317 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

ہفتے کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 808 تک جاپہنچی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور اور باجوڑ میں 4، 4، سوات میں 3، مردان اور مالاکنڈ میں 2، 2 جب کہ  چارسدہ، نوشہرہ، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 654 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 21444 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 6063 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں ہفتے کو  مزید 166 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 9328 ہوگئی ہے۔

صوبے میں کورونا سے اب تک 100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3472 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ہفتے کو مزید 25 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرہ افراد کی تعداد 1278 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک مہلک وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوئے  جب کہ اب تک 837 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورتحال