21 جون ، 2020
پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنے کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس سختی سےعمل درآمد کروائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیر آنے والے گاہکوں کو دکاندار سروس فراہم نہیں کریں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پابندی کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے جس کا اطلاق فی الفور ہو گا اور یہ تاحکم ثانی لاگو رہے گی۔