کھیل
Time 21 جون ، 2020

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان انتقال کرگئے

فوٹو: فائل

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے 31 سالہ کھلاڑی محمد عرفان انتقال کر گئے۔

ہیڈ کوچ پاکستان ڈیف ٹیم عمر فیاض نے بتایا کہ محمد عرفان کچھ عرصے سے علیل تھے اور وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔

 ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بتایا کہ محمد عرفان نے 2007 ایشیا کپ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ  13 برس سے پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے۔