Time 21 جون ، 2020
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت، مزید 3 نوجوان شہید کر دیے

فوٹو فائل—

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور  قابض فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سری نگر میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں نے  بڈگام اور سوپور کے علاقوں سے  12 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

ساتھ ہی قابض بھارتی فورسز کو کورونا کی آڑ میں کشمیری نو جوانوں کو ستانے کا نیا بہانہ بھی مل گیا ہے۔

بھارتی فورسز قرنطینہ کے نام پر وادی میں واپس آنے والے طلبہ کو طرح طرح سے ذہنی و جسمانی اذیتیں پہنچا رہی ہے۔

مزید خبریں :