کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے سچل میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانگ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سچل کے علاقے سکندرآباد میں پیش آیا جہاں 17 سالہ نوجوان تنویر اپنے والدکی پستول لے کر گیا تھا اور ویڈیو بنا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان سے غلطی سے پستول چل گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان گھر کے قریب ہی ویڈیو بنا رہا تھا، تاہم واقعے کامقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جاری ہے جب کہ ورثاء نے پوسٹ مارٹم نہيں کرایا۔

مزید خبریں :