دنیا
Time 21 جون ، 2020

برطانیہ میں چاقو زنی سے 3 افراد کی ہلاکت کو پولیس نے دہشتگردی قرار دیدیا

برطانیہ کے علاقے ریڈنگ کے پارک میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے  3 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔

ہفتے کی شام کو پیش آنے والے واقعے کے فوری بعد پولیس نے قریبی علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 25 سالہ گرفتارملزم لیبیا کا شہری ہے جس کی  شناخت لیبیائی پناہ گزین خیری سعداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے گذشتہ روز پارک میں پیش آنے والے چاقوزنی کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی اور شخص کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت نہیں ملے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی پر  پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں :