دنیا
Time 22 جون ، 2020

دبئی میں 7 جولائی سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان

فوٹو فائل—

دبئی حکومت نے 7 جولائی سے سیاحت بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا کے مختلف ممالک کی طرح کورونا وائرس کے پیش نظر دبئی میں بھی سیاحوں پرپابندی عائد کردی گئی تھی تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دبئی حکومت نے اب سیاحوں کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔

 دبئی حکومت کے مطابق سیاح 7 جولائی سے دبئی آسکیں گے اور انہیں اپنے  کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی تاہم علامات کی صورت میں سیاح کو 14 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اس کے ساتھ دبئی حکومت نے  انٹرنیشنل ہیلتھ انشورنس بھی سیاحوں کے لیے لازم قرار دی ہے۔

دبئی حکومت کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مستقل رہائشی بھی جون 22 سے امارات واپس آسکتے ہیں اور اماراتی مستقل رہائشی 23 جون سے بین الاقوامی سفرکرسکتے ہیں۔

دبئی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیاح اور مسافروں کو حفاظتی طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :