ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 3628 ہوگئی، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 183300 تک پہنچ گئی
22 جون ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 70 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3628 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 183300 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1435 اور سندھ میں 1103 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 843 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 104، اسلام آباد میں 101، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
پیر کو اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 3698 کیسز اور 70 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں پنجاب 1204 کیسز 28 ہلاکتیں، خیبرپختونخوا میں 636 کیسز اور 22 ہلاکتیں اور سندھ سے 1464 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 250 کیسز اور 3 ہلاکتیں، بلوچستان سے 2 اموات اور 112 کیسز جب کہ آزاد کشمیر سے 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
سندھ سے آج کورونا کے مزید 1464 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9841 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 14 اموات بھی ہوئیں۔
سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 71092 اور ہلاکتیں 1103 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں 1464 کیسز میں سے 976 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1204 کیسز اور 32 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 66943 اور اموت 1435 تک جا پہنچی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 19100 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 250 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 10912 اور اموات 101 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 4681 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 845 اور اموات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 348 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں پیر کو کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 843 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے پی کے مطابق پشاور میں 15، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 2، 2 جب کہ سوات، مالاکنڈ اور ایبٹ آباد میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 636 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 22633 تک پنچ گئی ہے۔
اب تک 6869 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد9587 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3670 ہے۔
پیر کو گلگت بلتستان میں کورونا سے متعلق کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی تاہم اتوار کو کورونا کے باعث ایک شہری انتقال کرگیا تھا جس کے بعد وادی میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہے۔
اتوار کی رپورٹ کے مطابق وادی میں متاثرہ افراد کی تعداد 1288 ہے جب کہ اب تک 865 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔