کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 3731 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 187411 تک پہنچ گئی ہے
23 جون ، 2020
ملک میں آج کورونا سے مزید 103 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3731 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 187411 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1495 اور سندھ میں 1124 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 855 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں 106، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 23 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 4111 کیسز اور 103 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1365 کیسز 60 ہلاکتیں، سندھ سے 1564 نئے کیسز اور 21 اموات، خیبر پختونخوا سے 755 کیسز اور 12 اموات، بلوچستان سے 47 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 307 کیسز 5 ہلاکتیں، کشمیر 24 کیسز 2 ہلاکتیں جبکہ گلگت سے 49 کیسز اور ایک موت رپورٹ ہوئی ہے۔
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1734 کیسز اور 60 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 68308 اور اموت 1495 تک جا پہنچی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 19580 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 307 کیسز اور 5 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 11219 اور اموات 106 ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 5012 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 24 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 869 اور اموات کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 350 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آج گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 49 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔
گلگت میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 1337 ہوگئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 23 ہے۔
علاقے میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 961 ہوگئی ہے۔
سندھ سے آج کورونا کے مزید 1564 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔
سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 72656 اور ہلاکتیں 1124 ہوگئی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 855 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 755 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 23388 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک 9385 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 106ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 9634 ہوگئی۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3694 ہے۔