دنیا
Time 24 جون ، 2020

کورونا مریض کے گھر والوں نے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال کر ائیرکولر چلا دیا، مریض چل بسا

فوٹو: فائل

بھارتی ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے مریض کے گھر والوں نے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال کر ائیرکولر چلا دیا جس کے باعث وینٹی لیٹر بند ہونے سے مریض دم توڑگیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق واقعہ 15 جون کو راجستھان کے ضلع کوٹا کے ایک اسپتال میں پیش آیا۔

اس ضمن میں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلگ نکالے جانے کی وجہ سے وینٹی لیٹر نے کچھ دیر بیٹری پرکام کیا لیکن پھر بند ہوگیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق انہیں مریض کی تشویش ناک حالت کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مریض کی موت کے بعد لواحقین نے ڈاکٹروں پر حملہ بھی کیا تھا۔

مزید خبریں :