Time 24 جون ، 2020
کاروبار

پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر موصول

فوٹو فائل—

اسلام آباد: پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی کہ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

مرکزی بینک  کے مطابق 50 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک اور  50 کروڑ ڈالر عالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔